اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیراعظم نے بغداد میں اپنے آسٹریلوی ہم منصب "ٹونی ابوٹ" سے ملاقات کے دوران اس بات پرزوردے کرکہا ہے کہ عراق وہ واحد حکومت ہے کہ جواس سرزمین پرداعش کے خلاف برسرپیکارہے اوراس نےبہت زیادہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
العبادی نے مزید کہا ہے کہ یہ کوئی بعید نہیں ہے کہ داعش گروپ ایک نارمل دورمیں ختم ہوجائے۔
عراق کے وزیردفاع خالد العبیدی نے کہا ہے کہ موصل شہرکی آزادی،دہشتگرد گروپ داعش کے خاتمے کا باعث بنے گی۔
العبیدی نے اس بات پرزوردے کرکہا ہے کہ عراقی حکومت اوروزارت دفاع نے اپنی مسلح افواج کوبہترین اورجدید ترین اسلحہ سے لیس کررکھا ہے اوراس نے ایک طاقتورفوج تیارکی ہے کہ جوملکی سلامتی کی حفاظت کرسکتی ہے۔
دوسری جانب شیعوں کے مرجع تقلید سید علی سیستانی نے اپنے بیانیے میں اعلان کیا ہے کہ داعش کے قبضے سے آزاد ہونے والے علاقوں میں موجود عراقی شہریوں کی عمارتوں کونقصان پہنچانا اوران سے چوری کرنا حرام ہے۔
.......
/169